ائیر کوالٹی انڈیکس میں پاکستان کی فضاء آلودہ اور خطرناک قرار

24 Jan, 2021 | 12:56 PM

Shazia Bashir

سٹی42: : ائیر کوالٹی انڈیکس میں پاکستان کی فضاء آلودہ اور خطرناک قرار، ملک کے آلودہ ترین دس شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر آگیا ہے، آلودگی کے باعث ایئرپورٹ کے اطراف حد نگاہ 1.5 کلومیٹر ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوا میں غیر صحت بخش ذرات کی تعداد 406 سے تجاویز کرگئی ہے، بہاولپور میں 406، راولپنڈی میں 220، لاہور میں 195 پرٹیکیولیٹ میٹرز غیر صحت بخش ذرات کی مقدارریکارڈ کیا گیا، مرید کے 184، کراچی میں 179 پرٹیکیولیٹ میٹرز غیر صحت بخش ذرات کی مقدار ریکارڈ کی گئی۔ فضائی آلودگی ہوا کی تبدیل ہوتی سمت اور آلودگی کے بڑھتے تناسب کی وجہ سے ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز شمالی علاقہ جات میں ہونے والی بارش کے باعث لاہور کا موسم بھی سرد رہا دھند کی شدت میں بھی اضافہ دیکھا جبکہ آج لاہور کا مطلع صاف اور خشک ہے، دن کے اوقات میں پارہ 17 رہنے کا امکان جبکہ رات کے اوقات میں خنکی میں اضافہ ہوگا۔ 

شہر کا موسم خوشگوار   ہے اور  سردی کی شدت میں کمی آگئی ہے،درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،ائیر کوالٹی 194 ہوگئی،ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں