سٹی 42 : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری کاکہناہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی جرأت کسی میں نہیں ، اگریہ تاحیات نااہلی اور عمر قید سے بچ کئے توغنیمت ہوگی ۔
وفاقی وزیرفوادچودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ اپوزیشن کے پاس حکومت کو گھر بھیجنے کی کوئی حکمت عملی نہیں ،اپوزیشن والے استعفوں سے شروع ہوئے جلسے پررک کئے،جلسے پر رکنے کے بعد عدم اعتماد کی گفتگو شروع ہوئی۔
یہ حیران کن ہے کہ وزیر اعلیٰ یا کوئ پبلک آفس ہولڈر کہے کہ “میں آپ کو جوابدہ نہیں ہوں” وزیر ہو یا وزیر اعلیٰ ہر شہری کو جوابدہ ہے وفاقی وزیر کی حیثیت دے Art 149 اور دیگر شقوں کے تحت کوئ آفیسر اور وزیراعلی ٰ وفاقی حکومت کی انکوائری سے روگردانی نہیں کر سکتاجواب دیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 24, 2021
اپوزیشن کے پاس نہ کوئ حکمت عملی ہے نہ پلان، استعفوں سے شروع ہوئے جلسوں پر رکے اب وہاں بھی بس ہو گئ تو عدم اعتماد کی گفتگو، کس مائ کے لال کی جرآت ہے وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتمادلانے کی، آپ تاعمر قید اور نااھلی سے بچ گئے تو غنیمت سمجھئے گا،کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 24, 2021
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کاکہناہے کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی، ذاتی ایجنڈے کیلئے عدم استحکام کی کوشش ملک دشمنی کے مترادف ہے۔اپنے بیان میں کہاہے کہ اپوزیشن کی انتشار کی سیاست کا نقصان ملک کو ہورہا ہے،قوم کاوقت ضائع کرنے والوں کو ملک کااحساس ہے نہ عام آدمی کا،اپوزیشن نے ڈھائی برس میں ملک سے جو کیاوہ دشمن بھی نہیں کرتا۔
ان کاکہناتھا کہ افراتفری پھیلانے والے عناصر کے باوجود ترقی کاسفرجاری ہے ،نئے عزم اورجذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ،کرپشن سے پاک اورمعیار منصوبے ہماری حکومت کاطرہ امتیاز ہیں ۔
یاد رہے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن کو حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا مشورہ دیا ہے،پی ڈی ایم کے دیگر رہنمائوں نے بلاول بھٹو کی تجویز کی مخالفت کی ہے،حتیٰ کے نواز شریف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کے مخالف ہیں۔