اداکار شان کی نئی فلم سینما گھروں کی زینت بننے کیلئے تیار

24 Jan, 2020 | 08:45 PM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) ہدایتکار شان شاہد کی فلم ’’ ضرار‘‘ اسی سال عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا، فلم ایکشن سے بھرپور ہے۔     

لالی وڈ انڈسٹری کے نامور اداکار شان شاہد کی فلم ’’ ضرار‘‘ ریلیز کے لئے تیار ہے اور اسی سال عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلم ایکشن سے بھرپور ہے جس میں دہشت گردی کو موضوع بنایاگیا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار بھی اداکار شان نے ہی ادا کیا ہے۔

فلم کی ڈائریکشن بھی شان نے خود ہی کی ہے اور فلمی حلقوں کے مطابق یہ فلم شان کے کیرئیر کے لئے بہت اہم ثابت ہوگی۔

مزیدخبریں