( حسن علی ) پاکستانی کمپنی سازگار انجینئرنگ ورکس نے بجلی سے چلنے والا رکشہ متعارف کروا دیا۔ تعارفی تقریب میں وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے خصوصی شرکت کی۔ کہتے ہیں کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں، رکشوں اور دیگر آمدورفت کے ذرائع کے حوالے سے خصوصی پالیسی لا رہے ہیں تاکہ پٹرول کا امپورٹ بل کم ہو سکے۔
سندر روڈ رائیونڈ پر واقع سازگار انجینئرنگ ورکس کے پلانٹ پر الیکٹرک رکشہ کی تعارفی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم تھے جبکہ تقریب میں سازگار انجینئرنگ کے سی ای او میاں اسد حمید، چئیرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ زبیر گیلانی، مارکیٹنگ مینجر سازگار ابوذر بٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سازگار انجینئرنگ کے سی ای او میاں اسد حمید کا کہنا تھا کہ حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کی بجائے مقامی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرے تو ملکی معیشت کا پہیہ بہتر طور پر چل سکتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنے سرمایہ کار کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول دوست آٹو پالیسی لانی ہوگی تاکہ پاکستان دنیا کے ساتھ مقابلہ کر سکے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا کہ دنیا متبادل ذرائع توانائی کی طرف جا رہی ہے اور ہمیں بھی جانا ہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بجلی سے چلنے والے ذرائع آمدورفت متعارف کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے اس سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی سے بچا جا سکتا ہے۔