ہائیکورٹ بار کے الیکشن کیلئے لیگی رہنما کی تیاریاں

24 Jan, 2020 | 07:03 PM

M .SAJID .KHAN

(یاورذوالفقار)مسلم لیگ (ن) کےرہنما وکلا سیاست میں بھی اپنا کردار ادا کرنے کے لیےسرگرم ہوگئے،سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نےلاہور ہائیکورٹ بار انتخابات میں ووٹ ڈالنےکیلئے ووٹ کی تصدیق کرالی۔

رانا مشہود نےلاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا،جہاں انہوں نےبارعہدیداروں سےملاقات کی اوراپنے ووٹ کی بائیو میٹرک تصدیق کرائی،لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کےانتخابات آئندہ ماہ 29 فروری کو ہونگے اور مسلم لیگ (ن) بھی اپنے امیدوار کا اعلان کرے گی۔

مسلم لیگ (ن)کےکئی سابق وزیرہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن ہیں،رانا مشہود خود اور ان کے بھائی رانا اسد اللہ بھی مشرف دورمیں لاہورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کےسیکرٹری رہ چکےہیں۔

مزیدخبریں