(علی رامے)پنجاب حکومت نے اقلیتیوں کی فلاح و بہبود کیلئے احسن اقدام کیا، ہندوؤں اور سکھوں کی عبادت گاہوں کے لئے41 کروڑ کے فنڈز جاری کردئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بسنے والی غیر مسلم افراد کے لئےمساوات اور رواداری کی انوکھی مثال قائم کردی، پنجاب حکومت نے ہندوؤں اور سکھوں کی عبادت گاہوں کیلئے فنڈز جاری کر دیے،محکمہ خزانہ کی جانب سے صوبے بھر کے ہندوؤں کے مندر اور سکھوں کے گوردواروں کیلئے 41 کروڑ جاری کیے ہیں۔
ننکانہ صاحب، نارووال سمیت پنجاب بھر میں ہندو اور سکھ عبادت گاہوں میں پر فنڈز خرچ کیے جائیں گے، ہندو اور سکھ عبادت گاہوں کی تعمیر و مرمت، نکاسی آب کی سکیمیں مکمل اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کی جائے گی۔
ذرائع کا کہناتھا کہ فنڈز کا اجرا اقلیتی اراکین اسمبلی کے حلقوں میں جاری ترقیاتی اسکیموں کی مد میں بھی جاری کیا گیا ہے ۔