فواد حسن فواد کی رہائی کی دوسری روبکار جاری

24 Jan, 2020 | 03:45 PM

Sughra Afzal

(شاہین عتیق) احتساب عدالت نےسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی رہائی کی دوسری روبکار بھی جاری کردی، روبکار جیل سپرٹینڈنٹ کوپہنچا دی گئی۔

احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے لاہور ہائی کورٹ کے آڈر ملنے پر فواد حسن فواد کی غیرقانونی اثاثہ جات کیس میں رہائی کی روبکار جاری کردی، عدالت نے فواد حسن فواد کی رہائی کی روبکار لاہور ہائی کورٹ کا مکمل آڈر نہ ملنے کی وجہ سے جاری نہیں کی تھی، کل احتساب عدالت نمبر پانچ نے آشیانہ کیس میں روبکار جاری کی تھی، دونوں روبکاریں جیل حکام کو موصول ہوگئیں اب فواد حسن فواد کی رہائی ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ نیب نے 5 مئی 2018 کو فواد حسن فواد کو آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس گرفتار کیا تھا۔

مزیدخبریں