(زاہد چودھری) آوارہ کتوں کی بھرمار ، ضلعی انتظامیہ لاچار ، کتوں کے وار سے شہری نڈھال، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 116 شہری کتے کاٹے کا شکار ہوگئے۔
ضلعی انتظامیہ کی آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم تاحال بدترین ناکامی سے دوچار ہے اور شہریوں کیلئے آوارہ گھومتے کتوں کے غول وبال جان بنے ہوئے ہیں. چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 116 شہری کتوں کا نشانہ بنے جن میں اکثریت سکول جاتے بچوں ، عمر رسیدہ افراد اور خواتین کی ہے. متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے موثر کارروائی نہیں ہورہی.
رواں ماہ کے دوران آوارہ کتوں کے کاٹنے کے مجمع کیسز کی تعداد 1311 تک پہنچ گئی ہے.
آوارہ کتوں کی بھرمار، انتظامیہ لاچار، مزید 116 کیسز رپورٹ
24 Jan, 2020 | 03:32 PM