لاہور میں 2 عارضی ہسپتال قائم

24 Jan, 2020 | 03:19 PM

Sughra Afzal

(بسام سلطان) پاکستان اور بنگلہ دیش کےدرمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے تیاریاں مکمل، شہر میں دو عارضی ہسپتال قائم کر دیئے گئے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز کے پیش نظر شہرمیں دو عارضی ہسپتال محکمہ صحت اور ریسکیو کےتعاون سے قائم کر دیئے گئے، قدافی اسٹیڈیم میں لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بیس بستروں پر مشتمل ہسپتال جبکہ گنگارام ہسپتال کی جانب سے پی سی ہوٹل میں دس بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال قائم کر دیا گیا۔

محکمے کی جانب سے ملحقہ ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

مزیدخبریں