شاہین عتیق: احتساب عدالت میں خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی کیس اور پیپکو کیس میں ملوث سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کےالگ الگ ریفرنسزکی سماعت، عدالت نے29 جنوری تک سماعت ملتوی کردی۔
احتساب عدالت میں پیراگون سٹی کیس میں خواجہ برادران کوپیش کیا گیا، عدالت میں وعدہ معاف گواہ قیصرنذیربٹ کوپیش کیا جاناتھا،م لیکن قیصر امین بٹ کا پراسیکیوٹر نےمیڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کردیا جوعدالت نےمسترد کردیا، عدالت نےکہا کہ گواہ کوہرصورت آئندہ تاریخ پر پیش کیا جائے، عدالت نے دوسرے گواہ کا بیان ریکارڈ کیا۔
احتساب عدالت نمبرپانچ میں پیپکومیں غیرقانوںی بھرتی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف اوردیگرپیپکو کے آٹھ افسران پیش ہوئے۔ عدالت میں راجہ پرویز اشرف نے نئے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بری کرنے کی درخواست دی، جس پرنیب کی طرف سے جواب داخل نہ ہونے پرعدالت نے سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی۔
احتساب عدالت نے سابق وزیرسعد رفیق کوقومی اسمبلی اوران کے بھائی سلمان رفیق کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت بھی دی۔