در نایاب: ایل ڈی اے لینڈ یوزرولز دوہزار انیس میں بڑی غلطی کا انکشاف، رولز میں کینال ہیریٹیج ایکٹ دوہزارتیرہ کےبرخلاف جلوسے ٹھوکر کی بجائےصرف مال روڈ سےٹھوکر تک اطراف کے لینڈ یوزکو تبدیل کرنے کےلیےممنوع لکھ دیا گیا۔
لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ٹاون پلاننگ نےایل ڈی اے کے لینڈ یوزایکٹ دوہزارانیس میں تصیح کے لیے اہم ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایل ڈی اے ترمیمی ایکٹ آئندہ گورننگ باڈی سےمنظورکرائے گا۔ ٹاون پلاننگ کی غلطی سے کینال ہیریٹیج ایکٹ دوہزار تیرہ کے خلاف قانون سازی کردی گئی۔
غلطی کی نشاندہی ہونے پر لینڈ یوز ایکٹ دوہزارانیس کی کلاز33/11 میں درستگی کرنے کا اقدام گورننگ باڈی سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔