(علی رامے) بابو صابو میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کے لیے 33 ارب روپے کا قرض لینے کا فیصلہ، پنجاب حکومت نے فرنیچ ڈویلپمنٹ ایجنسی سے قرض لینے کی منظوری دے دی۔
محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے کابینہ سے منظوری کے لیے سمری کیبنٹ کمیٹی کو ارسال کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ کابینہ فرنچ ایجنسی سے33 ارب روپے کا قرض لینے کی اجازت دے تاکہ بابو صابو میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جاسکے۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ کابینہ نے متفقہ رائے کے بعد بابو صابو کے مقام پر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے قرض لینے کی منظوری دے دی ہے، محکمہ ہاؤسنگ اور واسا حکام فرنچ ڈویلپمنٹ ایجنسی سے 33 ارب روپے کے قرض لینے پر مذاکرات کریں گے، مذاکرات میں شرح سود اور قرض کی واپسی سے متعلق بھی ٹائم لائن دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے بیوروکریٹس کو کسی بھی منصوبے پر قرض لینے کےلیے کابینہ کی منظوری سے مشروط کیا تھا، بابو صابو میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا منصوبہ محکمہ ہاؤسنگ 48 ماہ میں مکمل کرے گا۔