( سٹی 42 ) پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی، ذمہ دارانہ بلے بازی پر شعیب ملک مین آف دی میچ قرار پائے۔
مصباح الحق کی کوچنگ میں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا، پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں مہمان ٹیم کو آؤٹ کلاس کردیا۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔ نعیم شیخ 43، تمیم اقبال 39 کپتان محمود اللہ 19 رنز بناکر نمایاں رہے۔
142 رنز کا ہدف پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔ شعیب ملک 58 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے، احسان علی نے 36، محمد حفیظ نے 17، افتخار احمد نے 16، عماد وسیم اور محمد رضوان نے چھ چھ جبکہ بابراعظم بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کے باؤلر شفیع الاسلام نے دو جبکہ مستفیض الرحمن اور الامین الحسین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
میچ میں ذمہ دارانہ بلے بازی پر شعیب ملک مین آف دی میچ قرار پائے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ہفتے کے روز کھیلا جائے گا۔
ٹاس کےموقع پر بنگلہ دیشی کپتان کاکہنا تھا کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ اچھا رہا ہے۔ پاکستان کیخلاف اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ بابراعظم نے کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے لیکن اب بنگلہ دیشی ٹیم کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔انھوں نےمزید کہا حارث روف اور احسان علی ڈیبیو کررہے ہیں۔
گیارہ رکنی پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، شعیب ملک، محمد حفیظ، افتخار احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، حارث رؤف اور احسان علی شامل تھے جبکہ بنگلا دیش کی ٹیم میں محمد محموداللہ، تمیم اقبال، محمد نعیم، مھٹن داس، محمد متھن، سومیا سرکار، عفیف حسین، امین الاسلام، الامین حسین، شفیع الاسلام اور مستفیظ الرحمان شامل تھے۔
ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس نےکھلاڑیوں کو جارحانہ انداز اپنانے کی ہدایت کردی، پاکستانی ٹیم گزشتہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز ہار چکی ہے،جس کی وجہ سے رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن خطرےمیں ہے،پوزیشن کو برقرار رکھنےکیلئےپاکستان کو سیریز ہرصورت جیتنا ہوگی۔محمدحفیظ اورشعیب ملک نےاس بات کااعادہ کیا ہےکہ وہ بابراعظم کو بطورکپتان سپورٹ کریں گے اورنوجوان کھلاڑیوں کے لیے رول ماڈل بنیں گے۔
دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم میں شاہینوں نے فیلڈنگ سیشن کے بعد بیٹنگ اور باؤلنگ میں اپنی خامیوں پر قابو پانے کی ٹریننگ کی،بنگالی ٹائیگرز نے بھی جم کرٹریننگ کی، مہمان ٹیم کی انتظامیہ نے پچ کا جائزہ بھی لیا، تمیم اقبال سٹروکس کی پریکٹس کرتے دکھائی دئیے۔
شائقین کرکٹ پرجوش:
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آنے پر شائقین کرکٹ کافی پرجوش نظرآرہے ہیں۔ شائقین کرکٹ بنگلہ دیش اورپاکستان کا میچ ہوم گراؤنڈ پردیکھنے کے لیے جہاں پرجوش ہیں وہیں بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ کسی بچے نے کہا کہ وہ سٹیڈیم جا کر میچ دیکھے گا تو کسی نے کہا کہ اسے ٹکٹ نہیں ملا لیکن وہ گھربیٹھ کر اپنوں کے ساتھ میچ دیکھیں گے۔
بچوں نے مزید کہا کہ وہ میچ دیکھنے کے لیے بے چین ہیں اوران کی دعا ہے کہ پاکستان ہی میچ جیتے۔
ٹریفک پلان جاری:
پاکستان بنگلہ دیش کا ٹی20 سیریزکے پہلے ٹاکرے کیلئے عوامی سہولت،ٹریفک کی موثرروانی کیلئے ایڈوائزری پلان جاری کردیا گیا۔ سی ٹی او لیاقت ملک کے مطابق 5 ایس پیز،16ڈی ایس پیز،90 ٹریفک انسپکٹرتعینات ہوں گے۔ 135 پٹرولنگ افسران،1600 سے زائد وارڈنزتعینات ہوں گے۔ غلط پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز،5 بریک ڈاؤنز بھی تعینات کیے جائیں گے۔ متبادل راستوں پر وارڈنزکی بھاری تفری تعینات ہوگی۔
سی ٹی او کے جاری کردہ ٹریفک پلان کے مطابق مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، ایم ایم عالم روڈ پرٹریفک رواں دواں رہےگی، کینال روڈ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے ہمہ وقت کھلی رہے گی ۔کلمہ چوک انڈرپاس،سنٹرپوائنٹ سےفردوس مارکیٹ ٹریفک کیلئے کھلےہونگے۔ ٹیم کی موومنٹ کے دوران روڈز کو کچھ لمحوں کیلئے بند کیا جائےگا۔ مومنٹ گزرتے ہی تمام ڈائیورشن کو ٹریفک کیلئے کھول دیاجائیگا۔
غالب مارکیٹ سےسنٹرپوائنٹ گلبرگ تک ایریاٹریفک کیلئے بند ہوگا۔ دوران میچ مسلم ٹاؤن موڑ سےکلمہ چوک تک کاانٹرسیکشن ٹریفک کیلئے بند ہوگا۔ حالی روڈ،لبرٹی سےحسین چوک تک روڈمعمول کی ٹریفک کیلئے بند ہوگا۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پرکلب چوک سےجانب گورنرہاؤس چوک انٹرسیکشن بند ہوں گے۔ مزنگ فیروزپورڈسےقصورجانیوالی ٹریفک کومسلم ٹاؤن موڑ سےوحدت روڈ بھیجاجائیگا۔ وحدت روڈ سےبرکت مارکیٹ،فردوس مارکیٹ ٹریفک کووالٹن بھجوایاجائیگا۔ قصورسےچوبرجی ٹریفک کولاہوربریج سےپیکوروڈ،والٹن گزاراجائےگا۔