اداکار اسد ملک کا سماجی و معاشرتی مسائل پرفلمیں بنانے کا اعلان

24 Jan, 2020 | 12:01 AM

Malik Sultan Awan

(زین مدنی)معروف اداکار و ماڈل اسد ملک نے سماجی و معاشرتی مسائل پر شارٹ سٹوریز فلمیں بنانے کا اعلان کردیا۔کہتے ہیں کہ پہلی شارٹ سٹوری کے پی کے میں ریپ کا شکار ہونے والی ننھی بچی پر ہے جو جلد ہی ریلیز کریں گے۔
پاک ٹی ہاؤس میں میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے اسد ملک نے بتایا کہ ہمیں اپنی عوام کو مختلف مسائل سے آگاہی دینے کے لئے ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال کرنا ہے۔اس سلسلے میں شارٹ سٹوریز فلمیں بنا کر ریلیز کی جائیں گی تاکہ عوام کو آگاہی آئے۔

اسد ملک نے بتایا کہ وہ دس مختلف موضوعات پر شارٹ سٹوریز فلمیں بنائیں گے۔میڈیا نمائندگان کو اسد ملک کے ہمراہ حسنین عباس نے بتایا کہ پہلی شارٹ سٹوری آئی ایم سوری ماہنور کے نام سے جلد ہی ریلیز کی جائے گی جس کا مرکزی کردار اسد ملک نے ادا کیا ہے۔

مزیدخبریں