خواتین کی نمائندگی کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا: ایس پی ٹریفک

24 Jan, 2019 | 09:49 PM

Shazia Bashir

(عرفان ملک) ایس پی ٹریفک آصف صدیق کی زیر پرستی انٹی ہراسمنٹ کمیٹی کی ماہانہ میٹنگ، لیڈی وارڈنز کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا، ایس پی اصف صدیق کا کہنا تھا کہ خواتین کی نمائندگی کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

ایس پی ٹریفک آصف صدیق کی زیر پرستی انٹی ہراسمنٹ کمیٹی کی ماہانہ میٹنگی کا انعقاد کیا کیا، میٹنگ میں انسپکٹر نازیہ باقر سمیت دیگر کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔  میٹنگ میں لیڈی وارڈنز کو دوران ڈیوٹی درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا، میٹنگ میں لیڈی وارڈنز کی ٹرانسفر پوسٹنگ کی سفارشات بھی مرتب کی گئیں، لیڈی وارڈن کے بچوں کے ڈے کئیر کی سہولیات پر بھی جائزہ لیا گیا، جس پر ایس پی ٹریفک آصف صدیق نے کمیٹی میں آنے والی تمام درخواستوں پر عمل درآمد کرنے کا حکم دے دیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ لیڈی وارڈنز کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جا رہا ہے، خواتین کی نمائندگی کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، شہریوں اور ٹریفک پولیس کےلئے لیڈی وارڈنز کی خدمات قابل ستائش ہیں۔   ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ لیڈی وارڈنز ہراسمنٹ کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کےلئے درخواست دے سکتیں، جن کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں