ایف بی آر کا اورلبرٹی میں سمارٹ ہوٹل پر چھاپہ

24 Jan, 2019 | 07:38 PM

Shazia Bashir

 (رضوان نقوی) ایف بی آر کا آڈٹ کیلئے ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر گلبرگ میں میوریک ڈویلپر اورلبرٹی میں سمارٹ ہوٹل پر چھاپہ، ایف بی آر کی ٹیم نے سیلزپرچیز کا ریکارڈ، کمپوٹرز اور لیپ ٹاپ قبضہ میں لے لئے۔

ایف بی آر کی ٹیم نے قذافی سٹیڈیم کے قریب واقع میوریک ڈویلپر کے کاروباری احاطہ میں چھاپہ مار کر میوریک ڈویلپر کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا-

اسی طرح لبرٹی میں میوریک ڈویلپرکے ملکیتی سمارٹ ہوٹل میں بھی چھاپہ مار کارروائی کی گئی، ایف بی آر نے سمارٹ ہوٹل کی سیلز پرچیز کا ریکارڈ بھی قبضہ میں لے لیا-

ایف بی آر حکام کے مطابق میوریک ڈویلپر اور سمارٹ ہوٹل کا سال دوہزار پندرہ، سولہ اور دوہزار سترہ کا آڈٹ شروع کرکے ریکارڈ مانگا گیا تھا- میوریک ڈویلپر اور سمارٹ ہوٹل کی انتظامیہ نوٹسز کے باوجود ریکارڈ فراہم نہیں کررہی تھی، ایف بی آر کی ٹیم نے کمشنر ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر اشتیاق احمد خان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سمیرا کنول کی سربراہی میں چھاپہ مار کارروائی کی۔ چھاپہ مار ٹیم میں انسپکٹر اکرام الحق، سجاد منج، ندیم پنوں، سید وقاص احمد سمیت دیگر اہلکار شامل تھے۔

ایف بی آر نےسمارٹ ہوٹل اور میوریک ڈویلپر کے کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، فائلز، چیک بکس اور بنک اکاؤنٹس کا ریکارڈ قبضہ میں لے کر چھان بین شروع کردی ہے۔   

مزیدخبریں