پنجاب اسمبلی میں نئی روایت قائم

24 Jan, 2019 | 04:08 PM

Sughra Afzal

(علی اکبر) پنجاب اسمبلی میں ایک نئی روایت قائم ہوگئی ہے، تاریخ میں پہلی بار اراکین کو ان کیمرہ بریفنگ دی گئی۔

 سٹی42 ذرائع کے مطابق سانحہ ساہیوال سے پیدا ہونے والی صورتحال پر حکومت کی جانب سے میڈیا , صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کو بھی ان کیمرہ بریفنگ دی گئی۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران کسی بھی معاملے پر اس سے قبل ان کیمرہ بریفنگ کی مثال نہیں ملتی، تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے ان کیمرہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر سیاسی وسنجیدہ حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے دہشتگردوں کے شبہ میں 4 افراد کو قتل کردیا تھا، عوامی ردعمل آنے پر حکومت نے فوری طور پر جے آئی ٹی بنا دی جو واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جبکہ قاتل اہلکار پولیس کی حراست میں ہیں۔اسی افسوسناک واقعے پر آج پنجاب اسمبلی میں ان کیمرہ بریفنگ دی گئی ہے۔
 

مزیدخبریں