بھارتی تنازعات کا شکار فلم”پدوماوت“ کل نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

24 Jan, 2018 | 11:45 PM

 زین مدنی حسینی: بھارت میں تنازعات کا شکار رہنے والی فلم ”پدوماوت“کو سنسر بورڈز سے نمائش کی اجازت۔ جمعرات پچیس جنوری سے شہر لاہور سمیت ملک بھر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ہندوستان کی تاریخ کی رانی پدماوتی کی زندگی پر بننے والی بھارتی فلم ”پدماوت “جو بھارت میں تو بے حد تنازعات کا شکار رہی لیکن لاہور سمیت ملک بھر میں اسے نمائش کی اجازت تمام سنسر بورڈز نے دے دی ہے۔

فلم کا مرکزی کردار اداکار ہ دیپکا پڈکون نے ادا کیا ہے جبکہ اداکار رنویر سنگھ شاہد کپوراور رضا مراد سمیت دیگر فنکار بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

فلم کو سنجے لیلا بھنسالی نے ڈائیریکٹ کیا ہے اور سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی روایتی انداز کی فلموں کی طرح اس فلم کو بھی میگا بجٹ کے ساتھ بنایا ہے۔

فلم بھارت میں تنازعات کی وجہ سے تو پہلے سے ہی بے حد مقبول ہوگئی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں اس کی ریلیز کس قدر باکس آفس کو چار چاندلگاتی ہے۔

مزیدخبریں