ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

5فروری کو موچی گیٹ پر پیپلز پارٹی کا جلسہ تاریخی ہوگا: قمرزمان کائرہ

5فروری کو موچی گیٹ پر پیپلز پارٹی کا جلسہ تاریخی ہوگا: قمرزمان کائرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جماالدین:صدرپنجاب پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ کا لالہ زار کالونی میں جلسہ سے خطاب، انہوں نے کہا کہ پانچ فروری کو موچی گیٹ پر پیپلز پارٹی کا جلسہ تاریخی ہوگا موجود حکمرانوں کے دن گننے جا چکے ہیں سستی روڑ اور فوڈ سٹیمپ پروگرام میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی حقائق جلد قوم کے سامنے انے والے ہیں۔

ضلعی صدر بنائے جانے پر امجد علی جٹ نے لالہ زار کالونی میں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری منظور، صدر پیپلز پارٹی لاہور حاجی عزیز الرحمان چن، اسرار بٹ، فیصل میر، عاصم ملک، عاصم بھٹی، عاطف چوہدری، اسلم گل، میاں رمضان، بلال سندھو، اصف ناگرہ، میاں شاہد، اشرف خان اقبال پرنس اور دیگر شریک ہوئے۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے لاہور کو پیپلز لا قلعہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا قمر ذمان کائرہ کا کہنا تھا عزیز الرحمان کی مدد کیلئے لاہور کے مزید چار زونل صدر بنائے گئے۔ اب لاہور کی ٹیم مکمل ہو گئی پارٹی کی تنظم نو کا کام تیزی سے شروع ہو چکا ہے۔ پانچ فروری کو موچی گیٹ پر پیپلز پارٹی کا جلسہ تاریخی ہوگا تمام رہنما دن رات کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، سستی روٹی اورفوڈ سٹیمپ سکیموں کے کیس بھی جلد منظرعام پرآنیوالے ہیں۔ موجودہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔شریف برادران بہت جلد جیل میں ہونگے شہبازشریف اب کوئی بھی چال کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔