گلدشت ٹاؤن: لیسکو کا مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن

24 Jan, 2018 | 10:07 PM

عطاءسبحانی
Read more!

 شاہد ندیم سپرا:لیسکو گلدشت ٹاؤن سب ڈویژن اور بلال کالونی سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کیخلاف گرینڈ آپریشن، جی ٹی روڈ پر تار بنانے والی فیکٹری، طیب ٹاؤن میں متعدد گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی۔

لیسکو چیف واجد علی کاظمی کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کیخلاف آپریشن کیا گیا،ایس ڈی او بلال کالونی سب ڈویژن عاشق علی نے جی ٹی روڈ پر تار بنانے والی فیکٹری میں بجلی چوری پکڑلی، ایس ڈی او کے مطابق تار بنانے والی فیکٹری میں میٹر ڈیڈ سٹاپ کر کے بجلی چوری کی جا رہی تھی جس کی وجہ سے بجلی چوری میں ملوث صارف کاشف مجید کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا جبکہ پولیس نے بجلی چور کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

دوسری جانب ایڈیشنل ایکسئین فیضان بٹ کی سربراہی میں طیب ٹاؤن میں آپریشن کیا گیا، اس دوران متعدد گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی، صارفین ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔

مزیدخبریں