ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میو ہسپتال، اینجیوگرافی اور اینجیو پلاسٹی کی مفت سہولت کی فراہمی

میو ہسپتال، اینجیوگرافی اور اینجیو پلاسٹی کی مفت سہولت کی فراہمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری:دل کے مریضوں کیلئےاچھی خبر، میو ہسپتال کے شعبہ کارڈیالوجی میں اینجیوگرافی اور اینجیو پلاسٹی کی مفت سہولت کی فراہمی، جنوری کے دوران اب تک ستر مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا گیا۔

میوہسپتال میں عارضہ قلب کے علاج معالجے کی مفت سہولتوں کی فراہمی کیلئے نئی اینجیوگرافی مشین نصب ہونے کے بعد سٹنٹس اور ڈسپوزایبل سامان بھی فراہم کیا جارہا ہے ۔ میو ہسپتال میں شعبہ کارڈیالوجی کی اپ گریڈیشن کے بعد دل کے مریضوں کو اینجیوگرافی اور اینجیوپلاسٹی کی سہولت مفت فراہم کی جارہی ہے ۔

 رواں ماہ کے دوران میو ہسپتال کے شعبہ کارڈیالوجی میں ستر مریضوں کومفت اینجیوپلاسٹی کی سہولت فراہم کی گئی اور سٹنٹس سمیت تمام ڈسپوزایبل سامان بھی ہسپتال کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دل کے مریضوں کو مفت علاج کی فراہمی کو آئندہ بھی یقینی بنایا جائے گا ۔