خان شہزاد: شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو ایک مرتبہ پھر پر لگ گئے۔ 2روز میں برائلر گوشت16 روپے فی کلوگرام مہنگا ہوگیا۔ شہریوں کا مطالبہ کہ برائلر گوشت کی قیمت کو فوری کنٹرول کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق 2روز کے دوران 16 روپے مہنگا ہوکر برائلر مرغی کا گوشت 218روپے فی کلوگرام ہوگیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کیجانب سے زندہ برائلر 150روپےپرچون میں فروخت ہو ا۔ تھوک میں اسکی قیمت 154روپے متعین کی گئی۔ شہریوں نے مرغی کے گوشت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مٹن اور بیف تو پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے اگر مرغی بھی یونہی مہنگی ہوتی رہی تو یہ بھی صارفین کی پہنچ سے دور ہو جائے گا۔
شہریوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ برائلر گوشت کی قیمت کو فوری کنٹرول کیا جائے۔ دیسی مرغی کے گوشت کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 680 روپے فی کلوگرام رہی۔