ذیشان نصیر: پیپلز پارٹی ہیومن رائٹس ونگ لاہور کے سابق صدر نصیر احمد کے والد کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی۔ صدر قمر الزمان کائرہ اور اسلم گل نے نصیر احمد کی رہائش گاہ پر ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی ہیومن رائٹس ونگ لاہور کے سابق صدر نصیر احمد کے والد کی نمازہ جنازہ داتا نگر دارالعلوم عثمانیہ میں ادا کر دی گئی۔ بعدازاں پیپلز پارٹی کے صدر قمر الزمان کائرہ اور اسلم گل نے نصیر احمد کی رہائش گاہ پر ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔
مرحوم کی مغفرت اورایصال ثواب کے لیے دعا خیر کرائی گئی۔ نمازہ جنازہ میں صدر عزیز الرحمان چن، نصیر احمد صدر لیبر ونگ، ملک احتشام الحسن خالد بٹ ،تیمور مغل ،جاوید کمایانہ،عارف خان اور اختر شاہ سمیت دیگر شریک ہوئے۔