ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیک کا نیا کارنامہ، بچوں کو حروف تہجی کے حساب سے رولنمبر سپلس جاری کردیں

پیک کا نیا کارنامہ، بچوں کو حروف تہجی کے حساب سے رولنمبر سپلس جاری کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے(پیک) بچوں کو حروف تہجی کے حساب سے رولنمبر سلپ جاری کر دیں جس کے باعث سینکڑوں بچوں کے نام فہرستوں سے غائب ہیں، رولنمبر سلپ کے بغیر بچوں کو پرائمری اور مڈل کا امتحان دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کا ایک اورکارنامہ سامنے آگیا۔ پیک نے بچوں کو حروف تہجی کے حساب سے رولنمبر سلپ جاری کر دیں۔ ذرائع کے مطابق رولنمبر سلپ حروف تہجی کے حساب سے جاری کرنے سے سینکڑوں بچوں کے نام فہرستوں سے غائب ہیں جس کی وجہ سے کلسٹرہیڈز کو بچوں کی رولنمبر سلپ جاری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہےجبکہ پیک کا امتحان شروع ہونے میں دس روز باقی رہ گئے ہیں۔

 پیک حکام کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کے نام فہرست میں موجود ہیں اور طلبا کو باقاعدگی سے رولنمبر سلپ مل رہی ہیں، اگر کسی بچے کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ متعلقہ کلسٹرسنٹرز سے رابطہ کرے۔