(شاہد ندیم سپرا) وزارت مذہبی امور نے پرانی حج پالیسی رائج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ انتظامی امور متاثر ہونے کے خدشات کے پیش نظر حج کا دورانیہ تیس کی بجائے چالیس روز کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق چند روز قبل حج پالیسی میں ترمیم کر کے وفاقی کابینہ سے منظور کرائی گئی تھی، منظور ہونے والی پالیسی پر وفاقی کابینہ کی کمیٹی بنائی گئی تاکہ پالیسی پر نظر ثانی کی جا سکے۔ پرانی حج پالیسی کے تحت حج کا دورانیہ چالیس روز رکھا گیا تھا۔تاہم ترمیم کے بعد ورانیہ کم کر کے تیس روز کر دیا گیا۔ تیس روز کا حج کرنے پر وزارت مذہبی امور اعتراضات کی زد میں آ گئی۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ تیس روزہ حج کی وجہ سے انتظامی امور متاثر ہونے کے خدشات کے پیش نظر پرانی حج پالیسی کو رائج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔