بجلی کے بلوں کی مد میں صارفین کو بلیک میل کر نیوالے گروہ کا انکشاف

24 Jan, 2018 | 01:42 PM

Read more!

(شاہد ندیم) شہر کے پوش علاقوں میں بجلی کے بلوں کی مد میں صارفین کو بلیک میل کرنے والا گروہ ایک بار پھر سرگرم ہو گیا،لیسکو کی مہروں اور افسران کے دستخط پر مبنی جعلی نوٹسز متعدد صارفین کو بھجوا کر بھاری رقم کا مطالبہ کرنے لگا۔

 تفصیلات کے مطابق شہر کے پوش علاقوں میں بجلی کے بلوں کی مد میں صارفین کو بلیک میل کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، گارڈن ٹاون اور گلبرگ کے علاقوں میں کمپنی کے جعلی نوٹسز بھیج دیئے گئے ہیں، مافیا کی جانب سے جاری ہونے والے جعلی نوٹسز پر میٹر خراب ہونے کا اندراج کیا گیا ہے اور آئندہ ماہ زیادہ بل آنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے جبکہ صارفین کو موبائل نمبر پر رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

جعلی نوٹسز پر کمپنی کے مہریں اور افسران کے دستخط بھی کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی شہر میں جعلی نوٹسز پر صارفین کو بلیک میل کیا گیا، کمپنی کی جانب سے گروہ کو پکڑنے کے لئے مناسب اقدامات نہ ہو سکے، اور اب بھی صارفین کو نوسربازوں کے رحم وکرم پرچھوڑدیاگیا ہے۔

مزیدخبریں