ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانچویں، آٹھویں جماعت کے طلبا کو حروف تہجی کے حساب سے رولنمبر سلپس جاری

پانچویں، آٹھویں جماعت کے طلبا کو حروف تہجی کے حساب سے رولنمبر سلپس جاری
کیپشن: City42 - 8th Class 5th Class Exam
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پنجاب ایگزمینیشن کمیشن (پیک) نے پانچویں، آٹھویں جماعت کے طلبا کو حروف تہجی کے حساب سے رولنمبر سلپس جاری کر دیں جس کے باعث سینکڑوں بچوں کے نام فہرستوں سے غائب ہیں۔

پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کا ایک اورکارنامہ سامنے آگیا۔ پیک نے پانچویں، آٹھویں جماعت کو حروف تہجی کے حساب سے رولنمبر سلپس جاری کر دیں۔ ذرائع کے مطابق رولنمبر سلپس حروف تہجی کے حساب سے جاری کرنے سے سینکڑوں طلباکے نام فہرستوں سے غائب ہیں جس کی وجہ سے کلسٹرہیڈز کو طلبا کی رولنمبر سلپس جاری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہےجبکہ پیک کا امتحان شروع ہونے میں دس روز باقی رہ گئے ہیں۔

 پیک حکام کا کہنا ہے کہ تمام طلبا  کے نام فہرست میں موجود ہیں اور طلبا کو باقاعدگی سے رولنمبر سلپس مل رہی ہیں، اگر کسی طلبہ وطالبات کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ متعلقہ کلسٹرسنٹرز سے رابطہ کرے۔