لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی نااہلی کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی

24 Jan, 2018 | 11:27 AM

Read more!

(ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی نااہلی کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہدکریم نےشہری شکیل شفیع کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے بیک وقت 2عہدے رکھے ہوئے ہیں، شہباز شریف ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے چیئر پرسن ہیں، قانون اور آئین کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب 2 عہدےنہیں رکھ سکتے۔ شہباز شریف آرٹیکل 63 کے اہل نہیں رہے.

 درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی  کہ  شہباز شریف کو وزارت اعلیٰ کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب کو نااہل قرار دیں؟ جس کے بعد عدالت نے نااہلی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے خارج کر دیا۔

مزیدخبریں