شوکت خانم ہسپتال کو ٹیکس نوٹس بھجوانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

24 Jan, 2018 | 10:38 AM

Read more!

(ملک اشرف ) شوکت خانم ہسپتال کو ٹیکس نوٹس بھجوانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شوکت خانم ہسپتال کو ٹیکس نوٹس بھجوانے کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے دائر کردی گئی، درخواست میں وفاقی حکومت کمشنر ان لینڈ ریونیو سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرڈیننس کی دفعات کے تحت ٹرسٹ ادارے ٹیکس سےاستثنیٰ ہیں، استثنیٰ ہونے کے باوجود ایف بی آر کی جانب سے شوکت خانم ہسپتال کو نوٹس بھجوایا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شوکت خانم ہسپتال کو بھجوائے گئے نوٹس کو کالعدم قرار دے۔

مزیدخبریں