زینب کے قاتل کو کٹہرے میں لاکر بار بار پھانسی دی جائے: پیپلز پارٹی

24 Jan, 2018 | 12:00 AM

رانا جبران

سعدیہ خان: پیپلزپارٹی نے زینب کے قاتل کو پولیس مقابلے میں نہ مارنے کا مطالبہ کردیا، ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لاکراتنی بار پھانسی دی جائے جتنی بچیوں کو درندگی کا نشانہ بنایا، قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف خود کو بادشاہ سلامت سمجھتے ہیں اس لئے نیب پر سیخ پا ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں5 فروری کو موچی گیٹ جلسے کے حوالے سے فیصلے کئے گئے۔ پیپلز پارٹی نے زینب کے قاتل کوپکڑے جانے پر قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا، چودھری منظور کا کہنا تھا کہ قاتل کو پولیس مقابلے میں مارا جائے اور نہ ہی خودکشی کا ڈرامہ کیا جائے۔ کمیشن بنا کر حقائق سامنے لائیں جائیں جتنی بچیاں قتل ہوئیں ان کے لواحقین کومالی معاوضہ دیا جائے۔

قمرز مان کائرہ شہبازشریف پر خوب برسے، بولے شہباز شریف نے جو5 سال پہلے نعرے اور وعدے کئےاب وہ پرانی ڈگڈگی بجانا بند کریں۔ نیب کی طرف سے طلب کیے جانے پر ادارے پر حملہ آورہو رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کی قیادت کا کہنا تھا کہ شریف خاندان پاکستانی سیاست کا واحد گھرانہ ہے جس کی کرپشن کا نیٹ ورک یورپ مشرق وسطی برصغیر سمیت پوری دنیا میں پھیلا ہے۔

مزیدخبریں