سٹی 42 : چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ کیا ، جہاں ان کی خیبرپختونخوا کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سے ملاقات ہوئی ۔
اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے خیبرپختونخوا کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سے بھی ملاقات کی، جس میں جیل اصلاحات اور جوڈیشل افسران کی تربیت سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔
چیف جسٹس پاکستان کا دورہ اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ بھی چیف جسٹس پاکستان کے ہمراہ تھے۔