ویب ڈیسک: دبئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچ کے دوران ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا، جب دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں آئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے والے پاکستانی مداح نے غصے میں پاکستانی جرسی کے اوپر بھارتی شرٹ پہن لی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی مداح نے اپنی ٹیم کی جرسی پہن رکھی تھی لیکن جب پاکستان کو ہارتا دیکھا تو فین پاکستان کی کرکٹ جرسی کے اوپر بھارت کی جرسی پہن لی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
نوجوان کے اس عمل پر وہاں موجود دیگر شائقین کرکٹ تالیاں بجاتے نظر آئے۔
واضح رہے کہ اتوار کو چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں گروپ اے میں شامل بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ میچ میں بھارتی اسٹار بیٹر اس مرتبہ بھی بڑے ایونٹ میں قومی ٹیم پر چھکوں چوکوں کی برسات کرتے ںظر آئے۔ ویرات کوہلی کی یادگار اور متاثر کن سنچری کی بدولت بھارت سیمی فائنل کے قریب پہنچ گیا۔
پاکستان اب اپنا اگلا میچ 27 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گا۔