سٹی42: پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے نومنتخب سپیکر ن ملک محمد احمد نے سپیکر کی نشست پر بیٹھتے ہی ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے طریقہ کار کے مطابق رولز آف بزنس کی متعلقہ شقوں کا حوالہ دیتے ہوئے اسمبلی کے عملہ کو ہدایت کی کہ ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کی کارروائی شروع کی جائے۔
پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر ک کے عہدہ کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک ظہیر اقبال چنڑ ہیں۔
پی ٹی آئی سے وابستگی رکھنے والے سابق آزاد ارکان پر مشتمل سنی اتحاد کونسل نے معین ریاض وٹو کو ڈپٹی سپیکر کا امیدوار نامزد کر رکھا ہے۔
ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کےلیے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔
سپیکر کی طرح ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا عمل جلد مکمل کرنے کے لئے ارکان اسمبلی کو تین پولنگ بھوتھ مین ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے بھیجا جا رہا ہے جبکہ ووٹ سپیکر کی نشست کے آگے رکھے گئے بڑے بیلٹ باکس مین ڈالے جا رہے ہیں۔