شہباز شریف کی ملک احمد کو سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد

24 Feb, 2024 | 09:49 PM

سٹی 42: مسلم لیگ نون کے صدر اور متوقع وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک محمد احمد خان کے سیپکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

اپنے تہنئیتی پیغام مین شہبازشریف نے کہا کہ امید ہے ملک محمد  احمد خان پنجاب اسمبلی کے ایوان کو آئینی اور بہتر  انداز سے چلائیں گے۔ ملک احمد خان شہباز شریف کی گزشتہ وزارتِ عظمیٰ کے دوران ان کے مشیر تھے۔ وہ  کئی سال سےشہباز شریف کے قریبی مشیروں کے حلقہ میں شامل ہیں۔ شہباز شریف نے حالیہ الیکشن میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست کا اتخاب قصور کے انتخابی حلقوں سے لڑا تھا جہاں ان کی انتخابی مہم عملاً ملک محمد احمد نے چلائی تھی۔

مزیدخبریں