محسن نقوی کی داتا صاحب حاضری، پاکستان، فلسطین اور  کشمیر کے لئے دعائیں کیں

24 Feb, 2024 | 09:09 PM

This browser does not support the video element.

علی رامے: پنجاب کے وزیر اعلیٰ محسن نقوی اپنی نگراں وزارت اعلیٰ کے آخری روز داتا صاحب  کے دربار پر حاضری دینے کے لئے پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے حضرت داتا گنج بخش کے دربار پر ملک کی ترقی، خوشحالی،استحکام اور امن کیلئے دعا کی۔ انہوں نے مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی آزادی کے لئے بھی خصوصی دعا کی۔ وطن کے امن کے لئے قربانیاں دینے والے شہداء کے لئے بھی دعا کی گئی ۔

خطیب داتا دربار مفتی رمضان سیالوی نے دعا کرائی ۔

صوبائی وزراء اظفر علی ناصر،عامر میر،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، انسپکٹر جنرل پولیس۔ سی سی پی او، کمشنر لاہور، سیکرٹری اوقاف، مدینہ فاؤنڈیشن کے اسلم ترین اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

مزیدخبریں