سٹی42: اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میںعاصمہ جہانگیر ، سید نئیر حسین بخاری اور راجہ حلیم عباسی گروپ کامیاب ہو گیا۔
ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔
صدر کی نشست پر ریاست علی785 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔ صدر کی نشست پر حامد خان گروپ کے علی حسین بھٹی 490 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر رہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری کی کی نشست پر نصرت پروین 776 لے کر کامیاب ہوئی ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری کی کی نشست پر شاہین اختر 484 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔
جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر ندیم اختر جوئیہ 674 لے کر کامیاب ہوئے۔ جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر حماد سعید ڈار 577 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
لائبریری سیکرٹری کی نشست پر رانا علی رضا 718 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے ہیں۔ لائبریری سیکرٹری کی نشست پر رانا علی عمار 530 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔