ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب 26 فروری کو، کاغذات نامزدگی کل سہ پہر تک وصول کئے جائیں گے

سندھ اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب 26 فروری کو، کاغذات نامزدگی کل سہ پہر تک وصول کئے جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کےانتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی کل دوپہر ایک بجے سے سہ پہر  تین بجے تک وصول کئے جائیں گے۔
سندھ اسمبلی کے سپیکر کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق شام پانچ بجے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔ شام چھ بجے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعدامیدواروں کا اعلان کیا جائے گا ۔
سات بجے نوٹس بورڈ پر امیدوار وں کے نام آویزاں کیئے جائیں گے۔ 26 فروری کو وزیر اعلیٰ کا الیکشن ہوگا ۔
چھبیس فروری کو وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے پولنگ عمل صبح گیارہ بجے شروع ہوگا ۔پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام چھ بجے تک جاری رہے گی  ۔
پیپلز پارٹی کی طرف سے سید مراد علی شاہ  وزیر اعلیٰ کے عہدہ کے لئے نامزد ہیں۔ کوئی دوسری پارٹی اب تک کوئی امیدوار سامنے نہیں لائی۔