پنجاب اسمبلی میں ارکان سپیکر کے انتخاب کے لئے تین پولنگ بوتھس میں ووٹ کاسٹ کریں گے

24 Feb, 2024 | 07:29 PM

راؤ دلشاد:  پنجاب اسمبلی  میں سپیکر کے انتخاب کے لئے ارکان کو طریقہ کار بتا دیا گیا۔ پولنگ تین بوتھس مین ہو گی اور پہلے سپیکر کا انتخاب ہو گا۔ اس کے بعد ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو گا۔

 موجودہ سپیکر سبطین خان نے کہا  کہ پہلے سپیکر اور پھر ڈپٹی سپیکر کاالیکشن ہوگا۔  پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری عامر حبیب نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا طریقہ کار ایوان میں بتایا،۔

 سیکرٹری اسمبلی  نے بتایا کہ ایوان میں دائیں جانب تین بوتھ بنائے گئے ہیں جس میں پی پی ون سے 125تک  ارکان ووٹ ڈالیں گے۔ بائیں جانب پولنگ بوتھ نمبر دو میں پی پی 126 سے پی پی 250 تک کے ارکان ووٹ کاسٹ کریں گے۔  اور بوتھ نمبر  تین میں پی پی 251 سے پی پی 371 تک  کے منتخب ارکان  سپیکر کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈالیں گے۔

پولنگ بوتھ نمبر ایک میں نام پکارا جائے گا اور متعلقہ رکن اسمبلی  پولنگ آفیسر سےبیلٹ پیپر وصول کرکے بوتھ نمبر ایک میں بیلٹ پیپر پر پسندیدہ  امیدوار کے نام کے سامنے مہر لگائیں گے۔

ممبران ووٹ ڈائس کے سامنے موجود  بیلٹ باکس میں ڈال دیں گے۔

اسی طرح پولنگ دو اور تین  پر متعلقہ ارکان کے نام  پکارے جائیں گے تو  وہ پولنگ افسر سے  بیلٹ پیپر لے کر ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے پولنگ بوتھ میں جائیں گے اور ووٹ پر مہر لگا کر اسے ڈائس کے سامنے موجود بیلٹ بکس میں ڈالیں گے۔

مزیدخبریں