سٹی42: آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور سندھ اسمبلی میں لڑکھڑا گئیں۔
آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور حاضری رجسٹر میں دستخط کرنے پہنچی تھیں، دستخط کرنے کے بعد اسپیکر اسمبلی سے ملیں،آغا سراج سے دعا سلام کے بعد سیڑھیاں اترتے ہوئے لڑکھڑا کر گرگئیں۔ فریال تالپور لڑکھڑانے کے بعد سیڑھیوں پر ہی بیٹھ گئیں،قریب موجود افراد فوری آگے بڑھے لیکن فریال ریلنگ کا سہارا لے کر کھڑی ہوگئیں۔