بیرسٹر گوہر کیخلاف بیان، پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز جاری کر دیا

24 Feb, 2024 | 04:52 PM

Ansa Awais

سٹی42 : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کیخلاف بیان دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی کی جانب سے جاری شوکاز میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے،شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان دیا ہے،پارٹی کی جانب سے بیان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،2 دن کے اندر شیر افضل مروت غیر مشروط معافی نامہ جمعہ کروائیں،اگر شیر افضل مروت کا جواب تسلی بخش نہ ہوا تو پارٹی پالیسی کے تحت کاروائی کی جائے گی،پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ بیرسٹر گوہر کو انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے چیئرمین شپ سے اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ ان کی کارکردگی تسلی بخش نہیں تھی، بیرسٹر گوہر علی خان کو چیئرمین شپ کے عہدے سے ہٹانے کے پیچھے ان کی نااہلی اور خراب کارکردگی ہے، پارٹی آفس چلانے کے لیے ہر وقت متحرک رہنا ہوتا ہے لیکن ایسا نہ ہوا،پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا تین ماہ کا وقت بیرسٹر گوہر کو ملا لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے، ورکرز کے احتجاج سمیت دیگر توقعات تھیں جس میں بیرسٹر گوہر ناکام ہوئے،اب پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے بیان کی وجہ سے تناؤ کی صورتحال پیدا ہوئی۔

 شوکاز نوٹس میں پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل کو 2 روز میں معافی نامہ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تسلی بخش جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی پالیسی کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں : گرفتاری کے دوران پولیس کا ملزم کی ماں پر تشدد ،ویڈیو منظر عام پر آگئی
 

مزیدخبریں