ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسپیکر و ڈپٹی اسیپکر سندھ اسمبلی کے انتخاب کا شیڈول جاری

اسپیکر و ڈپٹی اسیپکر سندھ اسمبلی کے انتخاب کا شیڈول جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے چناؤ کے لیے ووٹنگ کل ہو گی۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے صوبائی اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے چناؤ کے لیے شیڈول جاری کیا۔آغا سراج درانی نے بتایا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج جمع ہوں گے اور شام 6 بجے تک کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی ہو گی جبکہ شام 7 بجے منظور کاغذات نامزدگی کی فہرست جاری کی جائے گی۔

جاری شیڈول کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے ہو گا جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہو گا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ چاہتی ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کا انتخاب بلامقابلہ ہو تاہم ایم کیو ایم پاکستان نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔پیپلز پارٹی چاہتی ہے اسپیکر کیلئے اویس قادر شاہ اور ڈپٹی اسپیکر کیئیے نوید انتھونی بلا مقابلہ منتخب ہوں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ناصر حسین شاہ اور شرجیل میمن کو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے بات چیت کی ذمہ داری دی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer