باٹا پور: تیز رفتار کار بے قابو ، حادثے میں پولیس اہلکار جاں بحق

24 Feb, 2024 | 03:16 PM

سٹی42:باٹا پور کے علاقے میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل جاں بحق جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

باٹا پور کے علاقے میں پیش آنیوالے  تیز رفتار کار حادثے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا،پولیس کانسٹیبل خالد کی گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔

باٹا پور پولیس کے مطابق حادثے میں پولیس کانسٹیبل خالد جاں بحق جبکہ ان کا دوست تصور زخمی ہو گیا ۔کانسٹیبل خالد اپنے دوست کے ساتھ شیراکوٹ جا رہے تھے۔پولیس کانسٹیبل خالد منہالہ گاوں کے رہائشی تھے اور پولیس ریکارڈ کے مطابق متوفی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تعینات تھا۔

مزیدخبریں