ڈی آئی جی آپریشنز کا پنجاب اسمبلی کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

24 Feb, 2024 | 02:31 PM

سٹی42: پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات، ڈی آئی جی آپریشنز  نے سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا جہاں سید علی ناصر رضوی نے ڈیوٹی افسران کو ہدایات دی۔

ڈی آئی جی آپریشنزسیدعلی ناصررضوی نے پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا جہاں انھوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈیوٹی پر موجود افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کو سکیورٹی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے افسران و جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔ سید علی ناصر رضوی نے پٹرولنگ ٹیموں کو بھی موثر گشت کرنے کا حکم دیا۔

ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ امن و امان کا قیام اور شہریوں کی حفاظت کیلئے کوئی کسر اُٹھا نہ رکھی جائے، امن و امان میں رخنہ ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

مزیدخبریں