محسن نقوی کی جاتی امرا آمد، نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کومبارکباد پیش کی

24 Feb, 2024 | 02:02 PM

سٹی42:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جاتی امرا آمد ، نامزدوزیراعلیٰ مریم نواز نےمحسن نقوی کا خیرمقدم کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نواز شریف سے بھی ملاقات کی، محسن نقوی نے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کومبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ محسن نقوی کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو صوبے میں گورننس بارے اہم معاملات پر آگاہ کیاگیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مریم نواز تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلی پنجاب ہونا ایک روشن مثال ہے،آپ کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں اور ہمیں پورا یقین ہے کہ آپ پنجاب میں عوامی خدمت کی نئی تاریخ لکھیں گی۔
دوسری جانب مریم نوازشریف نے محسن نقوی کی نگران وزیراعلی کے طورپر عوامی خدمات کو سراہا اور انھوں نے کہا کہ آپ کے شروع کردہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے۔

مزیدخبریں