بہاولپور میں 19ویں چولستان جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے مقابلے اختتام پذیر

24 Feb, 2024 | 01:04 PM

طاہر جوئیہ: بہاولپور میں 19ویں چولستان جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے جہاں خواتین ریسرز  نے  بھی اپنی مہارت کے  جوہر دکھائے۔ 

 چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی پاکستان کا سب سے بڑا موٹر اسپورٹس ایونٹ ہے، یہ ایونٹ صحرائے چولستان میں ایک بہت بڑی معاشی سرگرمی بھی ہے۔

جیپ ریلی کی اسٹاک کیٹگری میں 5 خواتین ڈرائیورز سمیت 104 گاڑیوں کے ڈرائیورز کوالیفائنگ راؤنڈ میں اپنی ڈرائیونگ کے جوہر دکھائے۔ سلمی مروت، دینہ پٹیل، لعلین اخنزادہ، عائشہ خان لودھی اور ماہم شیراز ریس میں شامل ہیں۔ 

ریس میں پہلی بار شرکت کرنے والی خاتون ریسر لعلین اخنزادہ نے چولستان جیپ ریلی فیسٹول کو سال کا بہترین ایونٹ قرار دے دیا۔  اُن کا کہنا تھا کہ خواتین ریسرز کی شرکت نے ثابت کیا ہے کہ خواتین بھی زندگی کے ہر شعبہ میں اپنا لوہا منوا سکتی ہیں۔5خواتین نے چولستان جیپ ریلی کے دوران 100 سے زائد مرد ریسرز کو چیلنچ کیا ہے۔ سینئر مرد ڈرائیورز کی طرف سے خواتین ریسرز کو مکمل تعاون حاصل ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ چولستان جیپ ریلی کی خوبصورتی ہے کہ سب سے ذیادہ خواتین شرکت کرتی ہیں۔ 19ویں چولستان جیپ ریلی میں خواتین کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

 یاد رہے کہ19ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں سوا تین کلو میٹر کا ٹریک فیصل شادی خیل نے 1 منٹ 5 اعشاریہ ایک پانچ سیکنڈز میں طے کیا۔ میر نادر مگسی دوسرے نمبر پر آئے جنہوں نے 1 منٹ 5 اعشاریہ ایک 7 سکینڈز میں فاصلہ طے کیا، زین محمود نے 1 منٹ اور 7 اعشاریہ 56 سیکنڈز میں فنشنگ لائن عبورکی۔ جبکہ خواتین کیٹیگری میں سلمیٰ مروت نے 1 منٹ 13 اعشاریہ 27 سکینڈز میں فاصلہ طے کیا۔

مزیدخبریں