10سال سے زیر التواءایک اورمنصوبہ مکمل،محسن نقوی نے پولیس اپارٹمنٹس کاافتتاح کردیا

24 Feb, 2024 | 01:02 PM

علی رامے: 10سال سے زیر التواءایک اورمنصوبہ مکمل کرلیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھوبتیاں کےقریب پولیس اپارٹمنٹس کاافتتاح کردیا جس میں پولیس ملازمین کو 90فلیٹس الاٹ کیے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پولیس اپارٹمنٹس کا دورہ کیا جہاں انھوں نے پولیس اپارٹمنٹس کے تعمیراتی معیار کا معائنہ کیا جبکہ آئی جی پنجاب نے اپارٹمنٹس کے حوالے سے بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کا پولیس اپارٹمنٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب ہوئے کہنا تھا کہ کافی عرصےسےتعطل کاشکارمنصوبےکوہماری حکومت نےمکمل کیا،پولیس فورس کوآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پر فخر ہونا چاہیے،
آئی جی پنجاب نےپولیس فورس کیلئےبڑےکام کیے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 13 ماہ میں پولیس ویلفیئر کے لئے بہت کام کیا  ،پولیس کی رہائش کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کاوشیں کیں۔
دوسری جانب پولیس اپارٹمنٹس کاافتتاح کرتے ہوئے  چیف سیکرٹری اورآئی جی پولیس نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

مزیدخبریں