سٹی42: تعلیمی بورڈ نے پریکٹیکل میں کم نمبر لگنے کی شکایات کا حل ڈھونڈ لیا، اب دہم کی رولنمبر سلپ پر نہم میں حاصل کردہ نمبرز درج ہونگے جس سے پریکٹیکل لینے والے ایگزمینر طلباء کی قابلیت کا تعین کرسکے گا۔
تعلیمی بورڈ نے طلباء کی جانب سے پریکٹیکل میں کم نمبر لگانے کی شکایات کاحل نکال لیا۔تعلیمی بورڈ نے دہم کے طلباء کی رولنمبر سلپ ہی تبدیل کردی۔بچوں کی رولنمبر پر سلپ پر نہم میں حاصل کردہ نمبر درج ہوں گے۔رولنمبر سلپ پر حاصل کردہ مارکس صرف پریکٹیکل مضامین کے لگائے گئے ہیں، اس سے پریکٹیکل لینے والے ایگزمینرز کو طلباء کی قابلیت کا اندازا ہوسکے گا۔
تعلیمی بورڈ کو ہر سال ہزاروں کی تعداد میں طلباء کی جانب سے پریکٹیکل میں کم نمبر شکایات موصول ہوتیں تھی۔والدین کا کہنا ہے کہ ایگزمینرز جان بوجھ کر پریکٹیکلز میں کم نمبر لگاتے تھے۔پریکٹیکلز میں کم نمبرز کے باعث طلباء کو اچھے اداروں میں داخلہ مشکل تھا۔