آج ہم حلف اٹھائیں گے لوگ احتجاج کرتے رہیں گے،مراد علی شاہ

24 Feb, 2024 | 12:00 PM

سٹی42: نامزد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے کہا کہ ہم نے سوچ سے بڑھ کر نشستیں حاصل کیں، آج صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے اور لوگ احتجاج کرتے رہیں گے۔

سابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا سندھ اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کتنی سیٹیں ملیں گی، پاکستان میں مسائل بہت ہیں مل کر حل کریں گے، آج ہم حلف اٹھائیں گے لوگ احتجاج کرتے رہیں گے۔

 یاد رہے کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس آج سابق اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہو رہا ہے جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔

 دوسری جانب جی ڈی اے، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان بھی کر رکھا ہے جس کے باعث سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور اسمبلی کی طرف جانے والے تمام راستے کنٹینر لگا کر بلاک کر دیئے گئے ہیں،دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے پر پر پولیس نے قومی عوامی تحریک کے 10 کارکنوں کو  گرفتار کر لیا۔

مزیدخبریں