امریکا نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں

24 Feb, 2024 | 11:15 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ اور خزانہ کی جانب سے روس کے ساڑھے پانچ سو افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے 550 سو افراد اور کمپنیاں جبکہ محکمہ خارجہ کی جانب سے ڈھائی سو افراد اور کمپنیاں پابندیوں کی زد میں آئی ہیں۔ 

 ان پابندیوں کا اعلان روس یوکرین جنگ کو دو برس مکمل ہونے پر کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ روس نے دو سال قبل 24 فروری کو یوکرین پر لشکر کشی کی تھی جس کے نتیجے میں یورپ میں ایک نئی جنگ شروع ہوئی تھی جوکہ آج بھی جاری ہے۔ جس میں فریقین کا بہت زیادہ جانی و مالی نقصان ہوچکا ہے۔
 

مزیدخبریں