سٹی42: انضمام الحق اور بابر اعظم کے دوست اور سیلون ماسٹر مجتبیٰ کھوکھر کا ملتان سلطان اور پشاور زلمی کا میچ دیکھتے ہوئے انتقال ہو گیا۔
ماسٹر مجتبیٰ کھوکھر ٹی وی پر پی ایس ایل نائن کا ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا میچ دیکھ رہے تھے۔ میچ کے سنسنی خیز لمحات کے دوران اچانک انہیں ہارٹ اٹیک ہوا۔
ماسٹر مجتبیٰ کھوکھر کو ریسکیو 1122 کی وین میں ہسپتال پہنچانے کی کوشش ثمر آور ثابت نہ ہوسکی ریسکیو ذرائع نے موقع پر ہی ان کی موت کی تصدیق کردی۔
مجتبیٰ کھوکھر ایک روز قبل بابر اعظم کی کیک کٹنگ تقریب میں شریک ہوئے تھے۔ سیلون ماسٹر مجتبیٰ کھوکھر کے انضمام الحق سمیت قومی کرکٹرز کے ساتھ قریبی مراسم تھے۔ ان کا انتقال سٹیڈیم میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے